اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو مبارک ہو فرح چورنی کو این آر او مل گیا، حنا پرویز بٹ

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کیخلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج ہونے پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مبارک ہو، فرح چورنی کو این آر او مل گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مبارک ہو فرح چورنی کو این آر او مل گیا۔۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانے کا الزام تھا۔ مقدمے میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان اور فیڈمک کے افسران بھی شامل تھے، زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بے گناہ قرار دیا گیا، رائے منظور ناصر کو 1 ماہ بعد تبدیل کر کے اریگیشن جیسے اہم محکمے کا سیکریٹری لگا دیا گیا۔یہ مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے حکم جاری کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔مقدمہ ختم کرنے کے حکم کے بعد ڈائریکٹر ویجیلنس فائل لے کر فیصل آباد گئے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق فرح خان اور ان کی والدہ بشریٰ خان پر الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کرنے کے لیے لکھا گیا۔مقدمہ ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، مقدمہ خارج کر کے معاملہ فیڈمک اتھارٹی کو بھیجنے کا لکھا گیا ہے، اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ الاٹمنٹ کو منسوخ بھی کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…