اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرشنا کے بعد ایک اور اہم فنکار نے کپل شرما شو چھوڑ دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مقبول کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا نیا سیزن کچھ ہی دنوں میں شروع ہونے جارہا ہے لیکن اس پروگرام کے مداحوں کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔معروف کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک کے بعد اب شو کے ایک

اور اہم فنکار نے کپل شرما شو کو خیر باد کہہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندو ( چندن پرابھاکر) کپل شرما شو کے نئے سیزن میں نظر نہیں آئیں گے۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں چندن پرابھاکر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں دی کپل شرما شو کے اس سیزن کا حصہ نہیں ہوں ، اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ میں صرف تھوڑا بریک لینا چاہتا ہوں۔گزشتہ ماہ بھارتی سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کپل شرما شو میں زیادہ نظر نہیں آئیں گی، دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے کبھی کبھی شو میں نظر آنے کا بتایا تھا، اس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ کرشنا نے بھی شو چھوڑ دیا۔بعد ازاں کرشنا ابھیشیک نے خود تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کامیڈی شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرشنا سے میڈیا ٹاک کے دوران جب کامیڈی شو سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہاں میں اب یہ شو نہیں کروں گا، پروگرام کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے کے مسائل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…