ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

کوئی گولی کھائی ہوتی تو مان لیتے اہلکاروں نے بہادری دکھائی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ہتھیار ڈالنے والے 38 ایف سی اہل کاروں کی برطرفی کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ باچا پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا تو سب اہل کاروں نے ہتھیار ڈال دئیے،

محکمہ تعلیم یا کسی دوسرے اداروں کے ملازم ہوتے تو کوئی بات نہ تھی۔ ایف سی تو ایک ڈسپلنڈ ادارہ ہے۔ملازمین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اہل کار لڑنے کو تیار تھے، ایس ایچ او نے ہتھیار ڈالنے کا کہا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دئیے کہ کوئی گولی کھائی ہوتی تو مان لیتے اہلکاروں نے بہادری دکھائی۔ اگر محکمہ ہی ان ملازمین کو نہ رکھے تو عدالت کیسے مداخلت کرے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمے میں دیگر ملازمین کو بحال کردیا گیا ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کتنے ایف سی ملازمین نے ہتھیار ڈالے تھے؟وکیل نے بتایا کہ 44 اہلکاروں نے ہتھار ڈالے تھے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ حیرانگی ہے کہ 44 ایف سی اہلکار بھی مل کر تھانے کی حفاظت نہ کر سکے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اگر جان بچانی ہے تو ایف سی مت جائیں، کچھ اور کام کر لیں۔ عدالت ایف سی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…