اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اہم ملک کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

کھٹمنڈو(این این آئی)لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے مطابق ایک 17 سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق17 سالہ لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔سندیپ لامیچانے اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سندیپ اگر نیپال میں نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے۔دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کا کہنا ہے کہ سندیپ ہمارا کھلاڑی ہے لیکن اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو ہم اس کی حفاظت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…