اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

میتھیو ہیڈن ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے مینٹور مقرر

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور( آن لائن ) آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے

مینز ٹی20 ورلڈکپ کے لیے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے، وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر پارٹنرشپ پر میں بینک الفلاح کا بھی مشکور ہوں۔ اس موقع پر میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کررہا ہوں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق اوپنر آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…