ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

وایرات کوہلی کی تین سال بعد سینچری، اہلیہ اداکارہ انوشکا بھی خاموش نہ رہ سکیں ، پیغام جاری کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی (آن لائن/این این آئی ) گزشتہ روز شارجہ میں ہونے والے بھارت افغان میچ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فارم میں واپس آنے میں کامیاب رہے

تاہم جہاں شائقین ِ کرکٹ نے ان کی سنچری پر جشن منایا وہیں ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔کرکٹر کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا اور شوہر کو یقین دلایا کہ وہ ہر صورتحال میں ان کے ساتھ ہیں۔انوشکا شرما نے ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ کسی بھی طرح کسی بھی ذریعے سے ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں‘۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹر حسن علی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے تین سال بعد سنچری پر کہا ہے کہ دا گریٹ ازبیک ۔تفصیلات کے مطابق کوہلی نے الآخر تقریبا 3 سال کے عرصے کے بعد کیریئر کی 71 ویں سنچری اسکور کر ہی لی۔کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کی،یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں اور ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔انہوں نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ویرات کوہلی کی سنچری پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹوئٹ کی ہے۔حسن علی نے اپنی ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ دا گریٹ از بیک ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…