اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاقی حکومت بدل دینگے، فواد چوہدری کادعویٰ

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کے بعد رسمی طور پر پاکستان ایک بنانا ری پبلک بن جائیگا،پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاقی حکومت بدل دینگے،عمران خان (آج) ہفتہ کو تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی حالات پہلے ہی بہت مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے وقت میں جب ملک کا بیشتر حصہ زیر آب آچکا ہے اس وقت چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمے بناکر ان کو نااہلی کے طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ملک کو انتخابات سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ان میں سے کسی میں بھی سیلاب نہیں تھا اور اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح ڈراما کیا کہ اپنی ہی حکومت کی سفارش پر انتخابات کے ملتوی ہونے پر کہا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیے تو کیا آپ اس وقت سو رہے تھے جب آپ کی حکومت یہ خط لکھ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری نظروں میں اس وقت غیرقانونی اور عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو قائم رکھنے کا اب ان کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ یہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کردیں اور اس کے بعد انتخابات کروانے کی پوزیشن میں آئیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اس وقت عمران خان کے حق اور مخالفت کے درمیان بٹی ہوئی ہے اور اگر آپ یہ سمجھیں کہ اینٹی عمران خان کرکے ان کو نااہل کرکے پاکستان میں جمہوریت برقرار رہ پائے گی تو یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کو ایک بنانا ری پبلک کہا جارہا ہے جہاں ڈمی وزیر اعظم اور ڈمی کابینہ ملک میں ہے جبکہ اصل فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں اور اگر عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کے بعد رسمی طور پر پاکستان ایک بنانا ری پبلک بن جائے گا

جس کو پاکستانی قوم تسلیم نہیں کرے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتیں حکومت میں ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت کو اس طرح باہر کرنا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا، مزید کہا کہ (آج) ہفتہ کو گوجرانوالہ میں عمران خان اپنی

تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستانی معیشت کی گرتی ہوئی صورتحال، مہنگائی اور سیاسی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے عام انتخابات کے لیے موجودہ حکومت کو زیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا اور یہان کی سیاست اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جو حقیقی آزادی کے طرف گامزن ہوگی اور لوگوں کی منتخب حکومت قائم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…