ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

میری حکومت کے دوران کئی باتیں ایسی ہوتی تھیں جن کا علم ہی نہیں ہوتا تھا اوربدنامی ہماری ہوتی، عمران خان

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت کے دوران جب سینئر عرفان صدیقی کو گھر سے اْٹھا کر ہتھکڑیاں لگائی گئی تو مجھے ہرگز اس کا علم نہیں تھا مجھے تو دوسرے دن پتہ چلا کہ ممتاز دانشور عرفان صدیقی کو گھر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،جب عمران خان سے سوال کیا کہ آج آپ کو احساس ہوا کہ عرفان صدیقی کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کو گھر سے اٹھایا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں تو اس دن مجھے لاعلم رکھا گیا اور جب دوسرے دن انہیں عدالت پیش کیا گیا تو سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے علم ہوا کہ عرفان صدیقی کے ساتھ یہ سلوک ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی باقاعدہ تفتیش ہونی چاہئے تھی بلکہ ایک کمیشن بننا چاہیے جو اصل حقائق اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو سامنے لائے،ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ صحافی مطیع اللہ جان کو جب اغوا کیا گیا تو اس دن بھی مجھے وقوعہ کے بعد پتہ یہ سب پتہ چلا،یہ سب کچھ غلط ہوا ہے اس کی کبھی حمایت نہیں کروں گا، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ ان کے دور حکومت میں ہونے والی بہت سی چیزوں کا علم نہیں ہوتا تھا،ان کارروائیوں کا الزام حکومت پر آ جاتا اور ہماری بدنامی ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…