دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آج آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹاس ہو چکا ہے اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے، واضح رہے کہ دونوں ٹیم پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں، فائنل سے پہلے آج ایک دوسرے کو جانچنے کے لئے پنجہ آزمائی ہو گی۔