اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جوموسمیاتی تبدیلوں سے سب سے

زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے۔نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر ( این ایف آر سی ایس) میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب زدگان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میر ا دورہ پاکستان کا مقصدسیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے جتنا پاکستان متاثر ہو اہے تاریخ میں اتنا کوئی نہیں ہوا،پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو سب سے زیاہ متاثر کیا ہے آج پاکستان تو کل کوئی اور ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو سکتاہے ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کریں، متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں، سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور متاثرین کو ریلیف فراہمی کے لیے پاک فوج اور متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کے ساتھ مزاحمت کی جاسکتی ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس نے طویل عرصے لاکھوںافغان مہاجرین کو پناہ دی ہوئی ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میرے دل کے قریب اور میر ی دیرینہ وابستگی ہے ، 17سال جب زلزلہ آیا تھا تب پاکستان کا دورہ کیا تھا آج بھی اسے جذبے کے ساتھ آیا ہوں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر ان کے مشکور ہیں اور ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انتونیوگوتریس اور وفد پاکستان سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں

پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا مگر بحالی کا بڑا چیلنج اب بھی موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایسے وقت آئے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عالمی برادری کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امداد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہمیں فنڈنگ کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت پاک فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے اور وہ صرف پاکستانی نہیں لیکن

پاکستانیوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایوان وزیراعظم آمد پر شہباز شریف نے استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب بھی موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…