ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے محمد فہیم کو اینٹی کرپشن کا بلاوا آ گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے محمد فہیم کو اینٹی کرپشن کا بلاوا آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رکن کے پی کے اسمبلی محمد فہیم پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے جس کی بنا پر اینٹی کرپشن نے انہیں طلب کر لیا ہے ۔

محمد فہیم کو آج اینٹی کرپشن پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا اور صوبائی وزیرخزانہ نے تصدیق کردی۔خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی کہ اراکین صوبائی محمد فہیم اور سلطان خان پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سیاست دان اپنے مستقبل اور پسند کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتا ہے۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم کافی عرصہ پہلے پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور ان کا موجودہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔پی ٹی آئی کے چارسدہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیرقانون سلطان محمد خان نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اے این میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور (آج) ہفتہ کو اس کا اعلان کروں گا۔سلطان محمد خان نے کہا کہ خاندان اور اپنے حامیوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کر لیا ہے اور باقاعدہ طور پر اے این پی میں شامل ہوجاں گا۔پی ٹی آئی سے علیحدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات پریس کانفرنس میں بتادوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…