اللہ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، نسیم شاہ
شارجہ (آن لائن )سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں 2 چھکوں کی بدولت
پورا کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا،
اللہ پر پورا یقین تھا۔میچ کے بعد کی گئی گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیونکہ اللہ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا،
میں نے صرف کوشش کی اور اللہ نے کرا دیا۔فاسٹ بولر کے مطابق ، جب میں آرہا تھا تو میں نے سوچا تھا کہ
سنگل دے کر آصف کو بیٹ دوں لیکن چونکہ میں نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتا ہوں یہی وجہ تھی کہ
میں نے آصف کے آٹ ہونے کے بعد محمد حسنین سے بیٹ تبدیل کیا اور کہا کہ اللہ پر اور اس کے بعد مجھ پر چھوڑ دو۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کہ وہ مجھے یارکر کریں گے تاکہ آٹ کرسکیں اور میں مار سکتا ہوں،
مجھے خود پر یقین تھا کہ میں کر سکتا ہوں، بس میں نے کوشش کی اور اللہ نے کامیاب کر دیا۔