منگل‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2024 

جس طرح سے نسیم شاہ کھیلا وہ ناقابل یقین تھا، یہ کہنا غلط نہیں ہو گا اس میں اللہ کی مدد شامل حال تھی، محمد یوسف

9  ستمبر‬‮  2022

شارجہ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ جس کھلاڑی کو جو رول مل رہا ہے وہ اسے بہترین طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہاکہ یہ چیز بہت اچھی ہے کہ ہر کھلاڑی صورت حال کے مطابق کھیل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ نسیم شاہ کی ویڈیو پریکٹس کی ویڈیو

دو سال پہلے کی ہے جب وہ انجرڈ تھا اور بولنگ کم کر رہا تھا، اس نے بہت محنت کی ہے، سری لنکا میں بھی دیکھیں وہ جس طرح سے بابر اعظم کے ساتھ کافی دیر تک وکٹ پر کھڑا رہا تو بابر نے اپنی سنچری مکمل کی جس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جس طرح سے نسیم شاہ کھیلا وہ ناقابل یقین تھا، یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس میں اللہ کی مدد شامل حال تھی، اس سے قبل جاوید میانداد نے چھکا مارا تھا لیکن وہ بھارت کے خلاف تھا، جس طرح سے یہ میچ چل رہا تھا اس کی بھی بہت اہمیت تھی۔محمد یوسف نے کہاکہ جس طرح نسیم شاہ نے بیٹنگ کی ہے اس پر ہم سب کو فخر ہے، نسیم نے گزشتہ روز جو دو شاٹس لگائی وہ ٹلا شاٹس نہیں تھیں بلکہ اس نے پراپر شاٹس کھیلی تھیں۔بابر سے متعلق سوال پر محمد یوسف نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے تاہم کبھی کبھار کچھ میچز آجاتے ہیں جس میں اگر آپ کھیل اچھا بھی کر رہے ہوں تو وکٹ چلی جاتی ہے، بابر کے شاٹس سے ایسی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی کہ وہ آٹ آف فارم لگ رہا ہو، بعض اوقات بدقسمتی چل رہی ہوتی ہے یا ایسی کوئی گیند پڑ جاتی ہے کہ آپ شارٹ کھیلتے ہیں تو گیند ہاتھ میں چلی جاتی ہے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہاکہ پوری ٹیم کی سوچ یہی ہے کہ ہم نے یہاں سے جیت کر جانا ہے، لڑکے محنت کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے ہاتھ میں صرف محنت ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن جس طرح لڑکے پرفارم کر رہے ہیں ہم پرامید ہیں کہ ٹرافی لیکر پاکستان جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی ٹیم کے اتحاد اور اس کی طاقت کو دیکھنا ہو تو اس طرح سے چیک کر سکتے ہیں کہ جس بھی لڑکے کو جو رول دیا جا رہا ہے وہ بہترین طریقے سے ادا کر رہا ہے، ہانگ کانگ کے خلاف خوشدل میچ فنش کر کے آیا اور بھارت کے خلاف نواز نے بہترین اننگز کھیلی، کل کے میچ میں شاداب کو اوپر بھیجا اور اس نے پرفارم کیا۔آصف علی اور فرید احمد کے درماین ہونے والے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایک ساتھ کھیلے ہوئے ہیں، بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…