ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے 28مئی تا یکم جون بارش کی پیشگوئی کردی

datetime 27  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر میں 28مئی سے یکم جون تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دراصل ایک کمزور مغربی لہر کے 28مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

رواں ماہ کی 28اور 29مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری طرف 28مئی سے یکم جون کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر کے ساتھ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 28مئی سے یکم جون کے دوران بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ جبکہ سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد میں 28اور 29مئی کو بارشوں کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…