پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

برطانوی شاہی محل میں نوکریاں آ گئیں

datetime 27  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)شاہی محل سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران ہی کر دیتی ہیں۔تاہم ان دنوں شاہی محل میں آنے والی نوکریوں اور ملازمین کی تنخواہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔برطانوی شاہی محل سے متعلق برطانوی میڈیا کی جانب سے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہی محل کبھی سنسان نہیں دکھائی دیتا ہے، اور نہ سوتا ہے۔ملازمین کے لیے مختص کیا گیا دروازہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، جہاں رات کے 12 بجے بھی ملازمین کی آوت جاوت رہتی ہے، اسی طرح رات کے 3 بجے بھی دودھ والا شاہی محل پہنچ جاتا ہے۔

اسی طرح 3 بجے کے بعد سے ہی شاہی خاندان کے کچن میں صبح کے ناشتے کی تیاریوں کا آغاز بھی ہو جاتا ہے، فروٹس، شربت، ناشتے کے لوازمات تیاری سے لے کر ڈائننگ ٹیبل کی تیاری سب کچھ شاہی خاندان کے آنے سے پہلے ہی کر لی جاتی ہے۔ رائل شیف مارک فلینیگن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 6 ہزار کے قریب لوازمات تیار کیے جاتے ہیں، اس وقت شاہی محل میں 3 شیف سمیت 10 نوکریاں کے حوالے دے درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔اگرچہ کنگ چارلز کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے کئی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، تاہم تنخواہ اس حد تک زیادہ نہیں ہوتی ہے۔تاہم ایک سابق شاہی محل کے ملازم کا کہنا تھا کہ شاہی محل میں کام کرنے والے کو کسی دوسری جگہ باآسانی اور زیادہ تنخواہ مل جاتی ہے، اس سابق ملازم کو بھی امریکہ میں نوکری مل گئی تھی، جبکہ انہیں امریکہ میں 75 ہزار ڈالرز سالانہ یعنی 2 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں، لے رہے ہیں۔

دوسری جانب شاہی محل کے جونئیر اسٹاف ہر گھنٹے کے 10 برطانوی یورو ملتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 3 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔جبکہ عام نوکریوں ہی کی طرح 8 گھنٹے کی نوکری ہو سکتی ہے، اس طرح 8 گھنٹوں کے 80 یورو جو کہ پاکستانی 24 ہزار روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ملازمین کو محل میں رہائش کی سہولت سمیت کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے۔ جبکہ محل میں انگلش بریک فاسٹ، لنچ، ڈنر بھی مفت دیا جاتا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…