اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیے

datetime 8  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردئیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد اور سیلاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے157، پی پی 139، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں، این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45 پر 25 ستمبر کے ضمنی الیکشن بھی ملتوی کیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیلاب کے باعث سکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوامیں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کے باعث مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخوں کااعلان کیاجائیگا۔ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردئیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…