اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

افغان شائقین کے پاکستانی مداحوں پر حملے ، مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)پاکستان کی جیت کے بعد شارجہ اسٹیڈیم میں افغان شائقین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں ،مبینہ ویڈیوز میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔، شارجہ کے

حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شارجہ میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد کی یاد دلادی جس پر روی شاستری اداس دکھائی دینے لگے ۔ میچ کے بعد جیسے ہی بابر اعظم نے جاوید میانداد کے 1986 میں شارجہ میں ہی بھارت کے خلاف مارے گئے تاریخی چھکے کی بات کی تو بابر سے انٹرویو لینے والے پریزنٹر روی شاستری بظاہر اداس دکھائی دیے۔سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے بابر کو کہا کہ میں اس وقت یہاں موجود تھا ، یاد دلانے کیلئے شکریہ۔واضح رہے کہ 1986 میں شارجہ کے میدان میںایشیا کپ کے فائنل میں جب پاکستان کو بھارت کے خلاف آخری گیند پر چار رنز درکار تھے، جاوید میانداد نے چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر چھکا رسید کر کے پاکستان کو پہلا ایک روزہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ جتوایا تھا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…