جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے نیٹس میں جن شاٹس کی پریکٹس کی ویسے ہی افغانستان کیخلاف چھکے مارے، ویڈیو وائرل

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نسیم شاہ کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔نسیم شاہ نے نیٹس پر جن شاٹس کی پریکٹس کی تھی، ویسے ہی افغانستان کے خلاف میچ میں چھکے مارے۔محمد یوسف نے ویڈیو کے ساتھ

اپنے پیغام میں لکھا کہپریکٹس سے ہی انسان بہتر ہوتا ہے، ویل ڈن نسیم شاہ۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر قومی ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا ۔دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر اور افغانستان کے خلاف میچ میں اہم کر دارادا کر نے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا چھکے لگا سکتا ہوں، کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی،اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے بعد روسی شاستری سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہاکہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں، کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…