جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان کا سنسنی خیز کرکٹ میچ 3 افراد کی جان لے گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کا واقعات پیش آئے جس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ سے سدیس جاں بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…