ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

آخری اوورکے آغاز سے قبل نسیم شاہ کا وہ اقدام،جس کی وجہ سے چند ہی لمحوں میں میچ کا پانسہ پلٹ گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ جیتنے کے بعد نسیم شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹنگ کرنے آیا تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ چھکا لگا لیکن کوشش کی تھی چھکے لگانے میں کامیاب ہو گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ یقین تھا کہ کرلوں گا، کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں، آخری اوور سے قبل ساتھ والے سے بلا تبدیل کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں ہے اور پھر اس سے چھکے لگے۔انہوں نے کہا کہ یہ میچ یادگار رہیگا اور سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں بولر ہوں۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے ہارا میچ جتوا دیا، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔نسیم شاہ کے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر 2 چھکے مار کر افغانستان کے منہ سے جیت چھین لی۔ نسیم شاہ کے چھکوں نے سب کو حیران کر دیا،سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا، صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ تم چھا گئے آج کے میچ کے اصل ہیرو تم ہو۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کے دو چھکوں نے افغانستان کے کھلاڑیوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے نو کھلاڑی 18.5 اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے اس موقع پر نسیم شاہ نے مرد بحران کا کام کیا، شائقین میں مایوسی تھی کہ شاید پاکستان میچ ہار جائے گا لیکن نسیم شاہ نے بازی پلٹ دی، نسیم شاہ نے چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چودہ رنز بنائے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اہم میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز بیٹنگ کے لئے آئے، حضرت اللہ زازئی نے 21 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے بولڈ کیا، رحمان اللہ گربز نے 17 بنائے اور وہ حارث رو?ف کا شکار بنے، ابراہیم زردان نے 35 رنز بنائے اور وہ حارث رو?ف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…