اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آئی پی ایل کھیلنے والوں کو پی ایس ایل کھیل کر کچھ سیکھنا ہو گا، بھارتی شائقین پھٹ پڑے

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے بعد سری لنکا سے شکست پر بھارتی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد

بھارت کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا دارومدار اگر مگر کی صورتحال پر آ گیا ہے۔ بھارت کی پہلے پاکستان اور اب سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر میدان میں بھارتی ٹیم اپ سیٹ تو میدان کے باہر بھارتی مداح شدید غم و غصے میں ہیں اور ٹیم پر تنقید اور طنز کے تیر برسائے جا رہے ہیں۔مداحوں نے بھونیشور کمار اور ریشبھ پنٹ کو میچ کا ولن قرار دیتے ہوئے پنٹ ہٹا ٹیم بچا کا فارمولا بھی دے دیا۔آخری اوور میں ریشبھ پنٹ کی غلط تھرو پر کہا کہ آج دھونی کی حاضر دماغی کی کمی محسوس ہوئی اور انیس ویں اوور میں 14 رنز دینے پر بھونیشور کی بھی خوب کلاس لی۔آخری لمحات میں ارشدیپ سنگھ کو نظر انداز کرنے پر لوگوں نے کپتان روہت شرما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے والوں کو اب پی ایس ایل کھیل کر کچھ سیکھنا ہو گا تو کسی نے کہا بھارتی ٹیم کو فوری مشکل فیصلے لینے ہوں گے، پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…