بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے افغانستان کے منہ سے فتح چھین کر بازی پلٹ دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نو کھلاڑی 18.5 اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے اس موقع پر نسیم شاہ نے مرد بحران کا کام کیا، شائقین میں مایوسی تھی کہ شاید پاکستان میچ ہار جائے گا لیکن نسیم شاہ نے بازی پلٹ دی، نسیم شاہ نے چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چودہ رنز بنائے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اہم میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز بیٹنگ کے لئے آئے، حضرت اللہ زازئی نے 21 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے بولڈ کیا، رحمان اللہ گربز نے 17 بنائے اور وہ حارث رؤف کا شکار بنے، ابراہیم زردان نے 35 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کریم جنت نے 15 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان نے 10 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نبی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 10 اور راشد خان نے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 130 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا، ہدف حاصل کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے، بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، فخر زمان پانچ رنز بنانے کے بعد نجیب اللہ زردان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان آج صرف 20 بنا سکے انہیں راشد خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 30 رنز بنائے اور وہ فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زردان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 26 گیندوں پر 36 رنز بنائے، وہ راشد خان کی گیند پر عظمت اللہ عمرزائی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے چار رنز بنائے اور انہیں فضل حق فاروقی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

خوشدل شاہ نے ایک رنز بنایا اور وہ فضل حق فاروقی کا شکار بنے۔ حارث رؤف بھی بغیر کوئی رنز بنائے فرید احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آصف علی نے 16 رنز بنائے اور فرید احمد کی گیند پر کریم جنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخر میں نسیم شاہ نے پاکستان کی عزت رکھ لی اور چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 14 بنا کر پاکستان کو فتح دلا دی۔ اس طرح پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…