اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

فواد چودھری مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ہمارے سمیت ہر جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ عمران خان کے ڈوبنے کے ذمہ دار ہیں،عمران خان کے پاک فوج کے خلاف بیان کی وجہ سے عوام نے ان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، ایسے بیان تو کبھی پاک فوج کے خلاف بھارت نے نہیں دیئے۔

عمران خان کا ریاست اور فوج مخالف بیانیہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے، انہیں یہودیوں اور بھارتیوں نے فارن فنڈنگ میں رقم بھیجی، وہ کیوں عمران خان کو فارن فنڈز بھیج رہے ہیں؟،وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کو جو چیک دیئے وہ کیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی پھیلا رکھی ہے ،حالیہ سیلاب بدترین قدرتی آفت ہے جس سے 3 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے ،سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ،وزرا ء اور مشیر گاڑیوں پر جھنڈے لگا کر پھر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبے منظور کروا رہے ہیں لیکن وہ متاثرہ علاقوں میں کہیں نظر نہیں آ رہے ،یہ لوگ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی امداد روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے ہر جلسے پر 25 سے 30 کروڑ روپے خرچ کر رہے ہیں ،ان جلسوں کو ریاست پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے کیا ،کیا یہ پیسے سیلاب متاثرین کے لئے استعمال نہیں ہو سکتے ،ہم پنجاب میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی سیلاب متاثرین کی امداد کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے خدمت کر رہے ہیں ،یہ سیلاب پنجاب حکومت کو بھی بہا کر لے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاک فوج کے خلاف جو بیانیہ اپنایا ایسا تو بھارت نے بھی کبھی بنانے کی جرات نہیں کی ،ان کے جلسے اب ناکام ہونا شروع ہو گئے ہیں ،جہلم اور پشاور کے ناکام جلسے ہوئے ،ان کے اپنے ترجمان وضاحتیں دے رہے ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ جلسوں میں نہیں آ رہے ،

پاک فوج مخالف بیانیے کا مقصد اپنی چوری بچانا ہے ،بھارتیوں اور یہودیوں سے فارن فنڈنگ کا مقصد سمجھ آیا ہے کہ ریاست مخالف اور فوج مخالف بیانیے کو پروان چڑھایا جائے ،یہ سیاست چمکانے کا ایک ذریعہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم فاشسٹ لوگ نہیں ہیں ،میری فیملی کے ساتھ ہلڑ بازی کی گئی لیکن میں نے پولیس کونوجوانوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ہر جماعت میں رابطے ہیں اور ہماری جماعت میں بھی ان کے رابطے ہیں ،یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو غلط مشورے دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیلاب متاثرین کا کوئی درد نہیں ہے ،یہ جلسے کے ساتھ کیمپ لگواتے ہیں اور کھانا لگوا کر فوٹو سیشن کرواتے ہیں ،یہ سیلاب کے دوران بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہے

،یہ باہر سے پیسہ لے کر فوج کو گالی دے رہے ہیں ،فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،یہ شلوار الٹی پہن کر تقریر کرتے ہیں اور سیلاب کے فائدے بتاتے پھرتے ہیں ،جس کو شلوار پہننی نہیں آتی وہ ملک کیا چلائے گا۔عمران نیازی کے خلاف کیسز کا انجام اتحادیوں کوبھگتنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصدق عباسی نے پنجاب میں کیسز ختم کرنے کا کام سنبھال رکھا ہے ،شہزاد اکبر کبھی پاکستان واپس آئیں تو ان سے بات کریں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…