منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جامعہ اشرفیہ میں پرویز الٰہی کے خطاب کے دوران گو پرویز الٰہی گو کے نعرے لگ گئے’ پرویز الٰہی اٹھ کر چلے گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)جامعہ اشرفیہ میں پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الٰہی کے خطاب کے دوران گو پرویز الٰہی گو کے نعرے لگ گئے جس کے بعد پرویز الٰہی تقریب سے اٹھ کر چلے گئے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔

جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تحسین ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے، پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے ۔ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموںکو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ پاک فضائیہ 1965ء والے جذبے سے سرشار ہے اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے۔ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…