پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے، پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے ۔ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموںکو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ پاک فضائیہ 1965ء والے جذبے سے سرشار ہے اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے۔ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…