اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چکوال،ایک شخص کیخلاف خاتون پر تشدد کرنے ،برہنہ ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کرلیاگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(این این آئی) موضع کرپال تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں ایک شخص کیخلاف خاتون پر تشدد کرنے اور اس کی برہنہ ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔سمیرہ بی بی زوجہ ارشد محمود نے تھانہ ڈوہمن کو بتایا کہ میں کرپال کی سکونتی ہوں

میرا خاوند محمد ارشد ولد غلام رسول بحریہ ٹائون راولپنڈی میں سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کرتا ہے ، میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ چھوٹے چھوٹے ہیں الگ مکان حویلی میں رہائش پذیر ہیں کچھ دنوں سے مسمی محمد سعید ولد محمد الیاس مجھے میرے فون نمبر پر کالیں کررہا ہے جو مجھے کہتا ہے کہ رمشاء نامی لڑکی سے میری شادی کرائو میں نے تنگ آکر اسکو کہا کہ مجھے فون مت کیا کرو ورنہ میں تمہاری ہمشیرہ رخسانہ بی بی جو کہ میرے دیوار محمد صغیر کی بیوی ہے اور میرے گھر سے ملحقہ گھر میں رہتی ہے کو بتا دوں گی۔ رات دس بجے میں اور میرے بچے گھر پر موجود تھے میرا خاوند نوکری پر تھا میں بچوں کو سلا کر صحن میں واش روم میں گئی تو اسی دوران محمد سعید دیور پھلانگ کر میرے گھر آگیا اور مجھے پکڑ لیا اور پستول نکال لیا اور کچن والے کمرے میں مجھے گھسیٹ کر تشدد کرتے ہوئے بالوں سے پکڑ کر اندر لے گیا اور میری کن پٹی پر پسٹل رکھ کر کہا کہ کپڑے اتار دو میرا گلا دبا کر میرے کپڑے پھاڑ دیے اور موبائل کی لائٹ آن کر کے میری ویڈیو بنانے لگ گیا اور کہا کہ اب جب تم میری اس لڑکی سے شادی کرائوں گی تو تب یہ ویڈیو ڈیلیٹ ہوگی میں نے شور کیا اور اپنی دیورانی رخسانہ بی بی کو آوازیں دیں تو محمد سعید وہاں سے بھاگ گیا رخسانہ نے بھی اپنے بھائی کو دیوار پھلانگ کر بھاگتے دیکھا ہے۔اے ایس آئی محمد رمضان نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شرو ع کردی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…