اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد رضوان 2021ء سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )محمد رضوان 2021ء سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان نے ٹاپ تھری بلے بازوںسب سے زیادہ سکور کی اوسط کو برقرار رکھا ہے

اور انہوں نے سب سے زیادہ سکور کیا ہے ۔ وہ 2021ء سے اب تک 73.38 اوسط سے 1541 رنز سکور کرچکے ہیں ۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔نجی ٹی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھےجبکہ رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کپتان بابر اعظم کی طرح نہیں کھیل سکتےکیونکہ وہ اٹیکنگ کھلاڑی ہے۔ایک انٹرویومیں ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم اور محمد رضوان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو رضوان کا گیم ہےوہ بابر اعظم کی طرح نہیں کھیل سکتے، محمد رضوان ایک اٹیکنگ کھلاڑی ہیں، اگر وہ بابر اعظم کی طرح کھیلنے لگ جائیں تو پاکستان ٹیم کبھی بھی دو اوپنرز ایسے نہیں بھیج سکتیجو پہلے 6 اوورز تک وکٹ بچائیں۔ہربھجن سنگھ نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہےجس میں رضوان جیسے کھلاڑی میچ کو آگے لے کر چلتے ہیں، ہربجھن نے محمد رضوان کوبھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ،روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے سے اٹیک کرتے ہیں، اگر رضوان بھی سلو کھیلے تو ٹیم پریشر میں آ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…