اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی سے کراچی کی پرواز میں 2 کروڑ کی چوری

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں دورانِ سفر 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کی واردات پر متعلقہ اداروں نے سر جوڑ رکھے ہیں تاہم کوشش کے باوجود واردات کا سراغ نہیں مل سکا۔ذرائع کے مطابق دبئی سے 4 ستمبر کی سہ پہر 4 بجے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 335 کراچی پہنچی تو مسافر محمد مونس نے جہاز کے

بالا خانے میں رکھے گئے سامان سے 1542 گرام سونا چوری ہونے کی نشاندہی کی اور واردات کے بارے میں ایئر لائن کے عملے کو فوری طور پر آگاہ کیا۔جہاز کے عملے نے طیارے کے دروازے بند رکھے اور فوری طور پر کراچی ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے جناح ٹرمینل پر طیارے کے تمام مسافروں اور ان کے سامان کی 100 فیصد اسکیننگ کی تاہم سونا برآمد نہیں ہو سکا۔حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز کے عملے نے جہاز اور اس کے عملے کی بھی مکمل تلاشی لی مگر سونے کا سراغ نہیں مل سکا۔پاکستان کسٹم ذرائع کے مطابق کراچی سے نورتن جیولرز کی جانب سے قانونی طریقے سے ایکسپورٹ کیے گئے زیورات کی نصف قیمت سونے کی شکل میں واپس لائی جا رہی تھی جس کی کسٹم حکام کو پیشگی اطلاع کی گئی تھی۔ایئر پورٹ پولیس کے مطابق واردات کی اطلاع ملی ہے تاہم فضا میں ہونے والی واردات ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں پیش نہیں آ ئی۔کسٹمز حکام کے مطابق دبئی ایئر پورٹ پر مسافر کی جانب سے سونا ڈیکلیئر کیا گیا تھا جس کی دستاویزات بھی مسافر کے پاس موجود ہیں۔پاکستانی کسٹمز حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پراسرار واردات ممکنہ طور پر دبئی ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…