لاہور( این این آئی) سیلاب کے باعث ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع ہونے سے بحران نے سر اٹھالیا جبکہ گندم درآمد نہ کرنے کی صورت میں دسمبر میں گندم کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ راجن پور اورفاضل پور گوداموں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع ہوگئی ہے۔پنجاب میں گندم کا سرکاری کوٹہ 16700ٹن روزانہ ہے اور گندم کی ضرورت25ہزار ٹن ہے، اگرگندم نہ منگوائی تو دسمبر میں قلت پیدا ہونے کا امکان ہے ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جتنا کوٹہ مل رہا ہے اس کا آٹا مارکیٹ میں سپلائی کر رہے ہیں یہی حال رہا تو گندم قلت کا خدشہ ہے،مارکیٹ ڈرائی ہونا شروع ہو گئی، حکومت فوری کوٹے میں اضافہ کرے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
معرکہ حق، چین نے پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تصدیق کردی
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی
-
سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار



















































