جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان جلد ہی اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے، حافظ حمد اللہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران خان کو ملکی سیاست میں ایک انوکھا نمونہ قراردیا۔ چیرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا عمران نیازی تم پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا رہے ہو لیکن مولاناطارق جمیل پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتا رہا ہے،

تم نہ ماہر اسلامیات ہو نہ سیاسیات تم ماہر”چولیات وبکواسیات“ ہو،تم بار بار کہتے ہو کہ پاکستان میں بارہ موسم ہیں سوال یہ ہے بارہ موسم کے نام بتائیں۔ انہوں نے چیرمین پی ٹی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا آئے روز نت نئی‘’آوٹ پٹانگ‘ باتیں کرتے ہو تم ملکی سیاست میں ایک انوکھا نمونہ ہو۔ تم بنی گالہ میں یا وزیراعظم ہاوس میں نہیں چڑیا گھر میں اچھے لگتے ہو۔ چڑیا گھر نہ صحیح مگر آپ اڈیالہ جیل کا مہمان بنوگے۔انشاء اللہ۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہاہے کہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کے چیلوں سے بکواسیات اور گھٹیا پن کی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔ اپنے بیان میں قاسم سوری نے کہاکہ عمران خان کو اتنی سیاست آتی ہے کہ انھوں نے پاکستانی سیاست کا سارا کچرا پی ڈی ایم کی شکل میں ایک جگہ اکٹھاکر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان جیسے ضمیر فروشوں اور دین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنیوالوں کاسیاست میں آنا ایک قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل کی دھمکیاں دینے والے پہلے ہمت کر کے عدالتوں کا سامنا کر کے دکھاؤ۔ انہوں نے کہاکہ ضمیرفروشوں کے امام کے چیلے اپنی بکواس سے سماج میں تعفن پھیلا رہے ہیں،اپنی سیاست کیلئے دین بیچنے والوں سے عوام مکمل بیزاری کا اظہار کر چکے ہیں۔قاسم سوری نے کہاکہ جب عمران خان دنیا کو اسلاموفوبیا کیخلاف اقدام پر قائل کررہا تھا،

یہ بے شرم امریکی ایماء پر اس کیخلاف سازشوں میں مصروف تھے۔قاسم سوری نے کہاکہ دین بیچنے اور چوروں کی وکالت کے علاوہ اس بدزبان مولوی اور اس کے امام کے نامہ اعمال میں دوسرا کوئی کارنامہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرپسند دین فروش مولوی کا ملکی سیاست میں مزید کوئی کردار باقی نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…