ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب سےبچنے والے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے،  ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جانے لگا

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سیلاب سےبچنے والے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے  ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ۔

دکان داروں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث فلار ملز سے آٹا نہیں مل رہا، گاہکوں کو دو تین کلو سے زیادہ آٹا نہیں دیا جارہا۔اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتہ قبل 1800روپے تھی۔دوسری جانب پتوکی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا دوکانداروں نے من مرضی آٹا کے ریٹ مقرر کر لئے بلیک میں آٹا مہںنگے داموں فروخت ہونے لگا تحصیل پتوکی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈی سی قصور فیاض احمد موہل سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ تحصیل پتوکی میں آٹا غائب ،ذخیرہ اندوزوں نے 490 والا دس کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے اور بیس کلو آٹا ت?یلا 960 روپے کی بجائے 1600 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا،دوکاندار وں نے سرکاری ریٹ پر آٹا دینے سے انکار کرتے ہوئے بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا شہریوں کی چیخیں نکل گئیں اور تحصیل پتوکی انتظامیہ آرام کی نیند سو گئی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی و چیف سی?رٹری پنجاب کامران علی افضل ،ڈی سی قصور فیاض احمد موہل سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا کی بلیک میں فروخت و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو سرکاری و سستے نرخوں پر اچھی ?والٹی کا آٹا وافر مقدار میں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…