ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے تباہ کن سیلاب دنیا بھر کیلئے موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت پر خطرے کی گھنٹی ہیں،ماہرین

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ماحولیاتی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب دنیا بھر کیلئے موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت پر خطرے کی گھنٹی ہیں، ریکارڈ بارشیں صرف غریب ملکوں میں نہیں بلکہ کسی بھی ملک میں تباہی لا سکتی ہیں۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہلاکت خیز سیلابوں اور بارشوں نے عالمی بے انصافی کے احساس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پاکستان جیسے ملک کا عالمی درجہ حرارت بڑھانے والی آلودہ گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ملکوں میں پاکستان سرِ فہرست ہے۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور شدید مون سون کے درمیان براہِ راست تعلق ہے، عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے ہوا اور پانی مزید گرم ہوتے ہیں جس سے پانی کی زیادہ مقدار بخارات میں تبدیل ہوتی ہے، گرم ہوا میں بخارات کو سمیٹنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے تب ہی مون سون بارشیں شدت سے برستی ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے محل وقوع کی وجہ سے اسے دو موسمیاتی سسٹمز کے اثرات برداشت کرنا پڑتے ہیں، ایک سسٹم شدید گرمی اور خشک سالی پیدا کرتا ہے، جیسا کہ اس سال مارچ میں آنے والی گرمی کی لہر میں دیکھا گیا اور دوسرا سسٹم مون سون بارشیں لے کر آتا ہے۔سائنسدانوں نے آنے والے برسوں میں مون سون بارشوں میں مزید شدت کی پیشگوئی کی ہے، پاکستان کیلئے یہ خاص طور پر تباہ کن ہوسکتا ہے کیونکہ قطبی علاقوں کے سوا، دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئر پاکستان میں پائے جاتے ہیں، گرمی بڑھنے سے گلیشیئر زیادہ تیزی سے پگھلتے ہیں جیسا کہ اس سال دیکھنے میں آ رہا ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…