ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی قرض ملنے کا امکان

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ پاکستان کواس سال ضرورت سے2 ارب 57 کروڑڈالراضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے

بھی 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے اور اس وقت پاکستان کیلئے 33 ارب 33 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ دستیاب ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو کمرشل قرضے کی مد میں 16 ارب 61 کروڑ ڈالر ملنے کا بھی امکان ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی 14 ارب 39 کروڑ ڈالر ملیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستان کے ذمہ 12 ارب 83 کروڑ ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ رول اوور ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ 9 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستانی برآمدات 35 ارب 90 کروڑ ڈالر، درآمدات 68 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوں گی اور تجارتی خسارے کا حجم 32 ارب 85 کروڑ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ سود کی ادائیگی پر 3871 ارب روپے خرچ ہوں گے اور ترسیلات زر کا حجم 28 ارب 96 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…