پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان نے بھارت  کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز  میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھے

جبکہ رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما بیٹنگ کے لئے آئے، دونوں نے آتے ہی دھواں دھار بیٹنگ شروع کر دی۔ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے مارے، وہ حارث رئوف کا شکار بنے ان کا کیچ خوشدل شاہ نے تھاما، بھارت کا مجموعی سکور 62 ہوا تھا کہ کے ایل راہول بھی ہمت ہار گئے انہوں نے 20 گیندوں پر 28 رنز ان کی اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، انہیں شاداب خان کی گیند پر محمد نواز نے کیچ آئوٹ کیا۔ بھارت کی تیسری وکٹ 91 کے مجموعی سکور پر گری، سوریا کمار یادیو نے 10 گیندوں پر 13 رنز بنائے ان تیرہ رنز میں دو چوکے بھی شامل ہیں، وہ محمد نواز کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ بھارت کی 126 کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی، رشبھ پنٹ نے 14 رنز بنائے اور انہیں شاداب خان کی گیند پر آصف علی نے کیچ آئوٹ کیا، ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رنز بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ دیپک نے 16 رنز بنائے اور وہ نسیم شاہ کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 60 رنز بنائے اور آصف علی نے انہیں رن آئوٹ کیا۔

اس طرح مقررہ اوورز میں بھارت نے 181 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 182 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑی جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رئوف، محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں آئے۔

بابراعظم نے 14 رنز بنائے اور روی بشنوئی کی گیند پر شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 15 رنز بنائے اور چہال کی گیند پر کوہلی نے ان کا کیچ تھاما۔ محمد نواز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے، وہ کمار کی گیند پر ہڈا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 71 رنز بنائے اور پانڈیا کی گیند پر یادیو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ اور آصف علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، آصف علی نے گیارہ گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ارشدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس طرح پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں یہ میچ جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…