ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران نیازی تم پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا رہے ہو لیکن مولاناطارق جمیل پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتارہاہے، حافظ حمد اللہ کی شدید تنقید

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران خان کو ملکی سیاست میں ایک انوکھا نمونہ قراردیا۔ چیرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا عمران نیازی تم پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا رہے ہو لیکن مولاناطارق جمیل پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتارہاہے،

تم نہ ماہر اسلامیات ہو نہ سیاسیات تم ماہر”چولیات وبکواسیات“ ہو،تم بار بار کہتے ہو کہ پاکستان میں بارہ موسم ہیں سوال یہ ہے بارہ موسم کے نام بتائیں۔ انہوں نے چیرمین پی ٹی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا آئے روز نت نئی‘’آوٹ پٹانگ‘ باتیں کرتے ہو تم ملکی سیاست میں ایک انوکھا نمونہ ہو۔ تم بنی گالہ میں یا وزیراعظم ہاوس میں نہیں چڑیا گھر میں اچھے لگتے ہو۔ چڑیا گھر نہ صحیح مگر آپ اڈیالہ جیل کا مہمان بنوگے۔انشاء اللہ۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے وکلاء سے خطاب کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ اب پیغمبروں کی تعداد میں بھی 16 ہزار اضافہ ہو گیا ہے، عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ جو اللہ نے ایک لاکھ چالیس ہزار پیغمبر بھیجے تھے دنیا میں، ان ساروں کا مشترکہ مشن کیا تھا وہ دو چیزوں کی بات کرتے تھے ایک انصاف اور دوسرا انسانیت۔ واضح رہے کہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک کیس سے نکلنے کے بعد دوسرے کیس میں پھنسا دیا جاتا ہے کیونکہ یہ زرداری مافیا ہے۔ پاکستان کے اندر شوگر مافیا، لینڈ مافیا اور امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، عوام کے ساتھ مل کر انشائاللہ انصاف کا نظام لانا ہے جس دن ہم قانون کی بالادستی کرتے ہوئے طاقتور کو قانون کے نیچے لے آئے ملک ترقی کر جائے گا، صحافیوں کو آزادی اظہار رائے کا مکمل اختیار اور آزادی ہونی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے صحافیوں کے خلاف مقدمات بنانا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانون اور آئین جمہوریت کو سب سے زیادہ تحفظ دیتا ہے، پاکستان بنانے میں ہمارے نظریاتی لیڈر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح دونوں کا تعلق وکلاء کمیونٹی اور آپ کی برادری سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر وکلاء کمیونٹی کا ایک بڑا مقام اور عزت ہے،

آج میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بہاولپور کے وکلاء کو دعوت دینے آیا ہوں کہ وہ ہمارا حصہ بنیں اورجہاد کیلئے تیارہوجائیں،ہماری بات کوسمجھ کر انصاف کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے جہاد کریں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے انسان کو زمین پر صرف اس لیے بھیجا ہے کہ اللہ کی زمین پر انصاف کا نظام قائم کیا جائے،جانوروں کے معاشرے اور انسانی معاشرے میں فرق ہے،جانوروں کے معاشرہ میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے،شیر جو چاہے مرضی کرے باقی جانور خاموش رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی معاشرہ میں قانون طاقتور سے کمزور کی حفاظت کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…