ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے پیاز اورٹماٹرکی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان سے پیاز اورٹماٹرکی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی

پشاور(این این آئی)افغانستان سے پیاز اورٹماٹرکی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق چاردنوں میں افغانستان ٹماٹر اورپیاز کے دوسو سے زائد ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان سے دوسو لوڈڈ ٹرک پاکستان میں داخل ہو گئے۔پاکستان نے پانچ ہزار میٹرک ٹن سے زائد پیاز اور ٹماٹر برآمد کیے ہیں۔پیاز اورٹماٹردرآمد کے بعدقیمتوںمیں کمی آنا شروع ہوگئی۔۔پشاور میں 10 روپے کمی کے بعد پیاز 120 روپے میں فروخت ہونے لگا۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، جس سے سوات، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پیدا ہوگئی۔قلت کے باعث ٹماٹر 300 روپے سے 400 روپے کلو اور پیاز 160 روپے سے 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے تھے۔فصلیں تباہ ہونے کے باعث وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…