بجلی گھروں سمیت 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ
لاہور( این این آئی)حکومت نے رواں مالی سال میں 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے
جن میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری مارچ 2023 تک کی جائے گی
جبکہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری جون 2023 میں متوقع ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ
شفافیت یقینی بنانے کیلئے بعض اداروں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا، سوئی سدرن گیس کمپنی،حیسکو اور پیپکو کا بھی خصوصی آڈٹ ہوگا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے گا
اور یہ یونٹ وزارت خزانہ میں جنوری 2023 تک فعال ہوگا،حکومت کا منصوبہ ہے کہ گورننس، شفافیت اور استعداد کار میں بہتری لائی جائے ۔