جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے میچ سے قبل اہم بھارتی بائولر بھی اَن فٹ، شرکت مشکوک ہو گئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کو فلو ہوگیا اور وہ دو روز سے ہوٹل کے روم سے بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ

بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اویش خان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کیدرمیان ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف نے ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں بھارت سے اگلے میچ کا گیم پلان بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا کو جلد آئوٹ کیا جائے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میڈیا سے گفتگو میں حارث رئوف نے کہا کہ سپر 4 میچ میں کوشش ہوگی کہ سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا کو جلد آئوٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں اچھا کھیل پیش کریں گے، بھارت کے خلاف فائٹ کی اور اب بھی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں اور جیتیں۔پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ گیم کو گیم کی طرح لیتے ہیں، ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں اچھی کامیابی ملی، اس مومنٹم کو برقرار رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں صورتحال ایسی تھی کہ رنز پڑ گئے، اب کوشش ہو گی کہ جو خامیاں تھیں ان کو نہ دہرائوں۔حارث رئوف نے کہا کہ فٹنس پر کام ہو رہا ہے، اسی میں کوئی کمی نہیں ہے، میڈیکل اسٹاف بھی محنت کر رہا ہے، یہاں کنڈیشنز ایسی ہیں کہ کریمپس آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی لیجنڈ ہیں، اْن سے سیکھنے کو ملتا ہے، سابق بھارتی کپتان نے شرٹ دی، میں نے بہت پہلے اْنہیں شرٹ کا کہا تھا، اْن سے شرٹ لینا اچھا لگا۔پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ سوریا کمار یادیو کی اچھی فارم ہے، اس کے ساتھ دیگر بھارتی بیٹرز کی بھی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر دبائو ہوتا ہے،

مینجمنٹ ہمیں بیک کرتی ہے، جس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں اپنی اسٹرینتھ کے مطابق بولنگ کروں گا اور ڈاٹ بال کرائوں گا۔حارث رئوف نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے میں بہت ریلیکس ہوتا تھا، اب نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں تو خود کو ریلیکس محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس رویندرا جڈیجا نہیں ہے اس سے فرق نہیں پڑے گا ہم نے میدان میں 100 فیصد پرفارم کرنا ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، صرف ایک بیٹر کی گیم نہیں بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، انہیں علم ہے کہ کیسے رنز کرنا ہیں، ان پچز پر ٹاپ 3 بیٹرز میں سے1 بیٹر کو لمبی اننگز کھیلنے کی ضرورت رہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…