بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بارش اور سیلاب سے مزید 57 اموات تعداد 1250 سے تجاوز کر گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں

38 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 17 اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے علاوہ کشمیر اور بلوچستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق 24گھنٹوں میں مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہو گئی ہے ،زخمی افراد کی کل تعداد 7683 ریکارڈ ہو گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 22 مرد، 18 خواتین اور 17 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کی مناسبت سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 470 افراد جاں بحق اور 7204 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک اموات کی تعداد 285 ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاست اور سیلاب کی یہ صورتحال ختم نہیں ہوئی۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو موبلائیز کر کے ، بحالی کی سرگرمیوں کو ترجیحی دیکر انسان دوستی کے ردعمل کی حوصلہ افزائی ، قومی معیشت کی تعمیر نو و بحالی اور قومی ڈائیلاگ ذریعے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے آئینی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سیاستدان قوم و ملک کی بہترین خدمت سرانجام دے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…