پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہم تو کہتے ہیں بابراعظم 2 میچز میں صحیح آؤٹ ہوا محمد رضوان کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہانگ کانگ اور بھارت کے خلاف جلدی آؤٹ ہو گئے تھے جو صحیح تھا۔گزشتہ روز ہانگ کانگ سے فتح کے بعد مین آف دی میچ قرار دئیے جانے والے محمد رضوان نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ وکٹ نا گنوا دیں۔رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے، مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں کہ اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہو گئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں، اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔اس موقع پر رضوان نے انجری کا شکار ورلڈ کلاس بولر شاہین کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان بولرز میں سے شاہین کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کی شکل میں مل سکتا ہے۔محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم سپر اسٹار ہے، صرف دو میچز میں آؤٹ ہوئے ہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ صحیح آؤٹ ہوا، اس کو نظر نہ لگ جائے، باقی لڑکے بھی جان مار رہے ہیں، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…