جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا،14سالہ بچے نے خفیہ ایجنسی کا تیارکردہ معمہ ایک گھنٹے میں حل کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(این این آئی)چاندی کے ایک سکے پر انٹیلی جنس اور سائبرسیکیورٹی ماہرین کی جانب سے اعداد اور حروف پر مشتمل مشکل ترین کوڈ ایک 14 سالہ بچے نے صرف ایک گھنٹے میں حل کرلیا ہے۔آسٹریلیا میں خارجہ انٹیلی جنس سے وابستہ سائبرسیکیورٹی ٹیم نے 50 پیسے

کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا جس پر لکھے کوڈ کے پانچ مراحل تھے اور ان میں سے چار درجے کا معمہ تسمانیہ کے ایک لڑکے نے صرف ایک گھنٹے میں حل کردیا ہے۔ تاہم اس کا پانچواں مرحلہ بہت مشکل ہے جسے اب تک کوئی حل نہیں کرسکا ہے۔آسٹریلیئن سگنلز ڈائرکٹریٹ (اے ایس ڈی) نے اپنی 75 ویں سالگرہ پر یہ سکہ جاری کیا ہے۔ اس کی پشت پر پانچ درجے کا معمہ (کوڈ) تھا جو جس کا ہرمرحلہ بتدریج مشکل ہوتا جاتا ہے۔ معمہ حل کرنے کے اشارے سکے کے دونوں جانب موجود ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر ایک گھنٹے بعد ہی ایک نوعمر لڑکے نے اس کے چار درجے بیان کردیئے جس پر خود ماہرین اور کوڈ بنانے والے بھی حیران ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل چیلنج تھا۔سکے کے دونوں رخ کی تفصیلی تصویر صبح 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کی گئی اور عوام سے ایک فارم بھرکر معمہ حل کرنے کی اپیل کی گئی اور حیرت انگیز طور پر ایک گھنٹے بعد ہی اس کا جواب ایک 14 سالہ لڑکے نیدیدیا۔ اس کا تعلق تسمانیہ سے تھا اور اس نے درست انداز میں چاروں درجے کے کوڈ کا معمہ سلجھالیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…