منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی ٹیلی تھون سٹیٹ بینک سے چیک کیا ہے ابھی تک صرف چندلاکھ روپے آئے ہیں ، عطا اللہ تارڑ

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ٹیلی تھون میںعوام کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے اعلان کردہ 500 کروڑروپے میں سے ابھی تک صرف چند لاکھ ہی اکھٹے ہو پائے ہیں ، نجی ٹی وی

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں ایک صحافی ہیں ، مرتضیٰ علی شاہ ، انہوں نے جب ٹیلی تھون میں کال کرنے والے ایک شخص جس نے چند لاکھ پائونڈ کا اعلان کیاتھا، ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی انہوں نے پیسے دینے کی نیت کی ہے ، ارادہ نہیں کیا۔ہم نے بھی سٹیٹ بینک سے پتہ کروایا ہے وہاں سے بھی معلوم ہوا ہے کہ ابھی صرف چند لاکھ روپے ہی آئے ہیں ۔دوسری جانببلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز میں اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے۔ملک میں مون سون بارشوں نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچا دی ہے اور صوبہ بلوچستان بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں رہا۔سیلابی ریلوں اور دیگر واقعات میں صوبے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 21 اگست کوصوبے کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ قائم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز میں اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…