بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رائیونڈ اجتماع کے شرکاء معزز مہمان ہیں، شاندار انتظامات کئے جائیں گے،چودھری پرویز الٰہی

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلی آفس میں رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کی شوری کے اراکین نے ملاقات کی۔ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے لئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔

3نومبر کو رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع سے قبل علاقے کی سڑکو ں کی تعمیر ومرمت کاکام مکمل کر لیاجائے گا۔ اجتماع کیلئے ریسکیو 1122 کا مکمل سنٹر فعال کیاجائے گا اور پٹرو لنگ پوسٹیں بھی قائم کریں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ عالمی تبلیغی اجتماع کے لئے آنے والے شرکا کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اجتماع کے لئے آنے والے افراد ہمارے معزز مہمان ہیں،ان کی کھلے دل سے مہمان نوازی کریں گے۔ وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع مسلمانوں کا بہت بڑا اجتماع ہے اور اس اجتماع میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے بہترین انتظامات ہماری دینی اورمعاشرتی روایات کاحصہ ہے۔ وزیراعلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا محمد عامر، امتیاز احمد خان غنی، آفتا ب احمد خان غنی، راسخ الہی اور رائیونڈتبلیغی اجتماع کمیٹی کے چیئرمین حافظ عمار یاسر شامل تھے۔ اراکین اسمبلی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈی جی ا یل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…