بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب کے باعث دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حالیہ مون سون اور سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں تقریبا 45 ہزار مویشی ہلاک ہو گئے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں دودھ، گوشت، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک اور فشریز کے

وزیر عبدالباری پٹافی نے بتایا کہ اس شعبے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ ابھی لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 45 ہزار سے زائد جانور ہلاک ہوچکے ہیں جس سے 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم مطلع کردی گئی ہے۔عبدالباری پٹافی نے کہا کہ32 ہزار سے زائد جانوروں کے فارمز کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے تقریباً ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیلاب کے پانی کی وجہ سے کْل 5کروڑ جانوروں میں سے 70 سے 80 لاکھ جانور بیمار ہوسکتے ہیں، جانوروں کی ادویات اور ویکسینیشن کے لیے کم از کم 2 ارب روپے درکار ہوں گے۔عبدالباری پٹافی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کو چارہ فراہم کرنا بھی ایک چیلنج ہے۔صوبہ سندھ میں مویشیوں کو ایک ماہ کا چارہ فراہم کرنے کے لیے تقریبا 70 ارب درکار ہیں اور صوبائی حکومت 10فیصد جانوروں کو خوراک فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ زیادہ تر علاقے اب بھی زیر آب ہیں اور ان تک رسائی ممکن نہیں، پانی کے اخراج کے بعد جانوروں کی اموات اور نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ صوبے میں تقریبا 3 لاکھ جانور مر سکتے ہیں۔لائیو اسٹاک اور فشریز کے وزیر کا کہنا تھاکہ متاثرہ علاقوں میں 5 سے 6 فٹ بلند پانی ہونے کی وجہ سے لائیو اسٹاک کی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات درپیش ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے روان ہفتے کے اوائل میں ایک رپورٹ مرتب کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 29 ہزار 631 جانور ہلاک ہوئے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…