جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،17سال بعد تاریخ کا سب سے بڑا جہاز تیارکرلیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے جدید ترین سہولیات سے لیس تاریخ کا سب سے بڑا طیارہ برادرجہازآئی این ایس وکرانت تیارکرلیا ہے۔ جہازپر 20ہزارکروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی۔برطانوی خبررساں ادارے مطابق طیارہ برادرجہاز کی تیارمیں 17 سال کا عرصہ لگا، جس کا مقصد ہے کہ بھارت خطے میں اپنے علاقائی حریف چین کی فوجی طاقت کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔

ابتدا میں اس طیارہ بردار جہاز پر بھارت کے مقامی تیار شدہ ہوائی جہازوں کے بجائے روسی ساختہ ہوائی جہاز رکھے جائیں گے جو بھارتی بحریہ کے دوسرے طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ سے مستعار لیے جائیں گے۔ بھارتی بحریہ کے پاس فی الوقت 40روسی ساختہ مگ 29 طیارے ہیں جو وکرمادتیہ پر تعینات ہیں۔آئی این ایس وکرانت کا نام دیے جانے والے اس جہاز کی لمبائی 262میٹر اور اونچائی 60میٹر ہے، اسے بھارتی جہازساز کمپنی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے۔آئی این ایس وکرانت (آج)2 ستمبر کو بھارتی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا، اس تقریب میں وزیر اعظم نریندرمودی بھی شریک ہوئے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے طیارہ برادر جہازکی چند خصوصیات بتائی ہیں۔آئی این ایس وکرانت جہاز ہندوستان میں بنایا جانے والا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے، جو262میٹر لمبا اور62میٹر چوڑا ہے۔بحریہ نے ایک ویڈیو میں جہازکے سائز کوآسانی سے سمجھانے کے لئے بتایا کہ یہ فٹ بال کے دو بڑے میدان جتنا ہے، جس کی 18منزلیں ہیں۔جہازمیں ایک ہزار600افراد سمیت 30طیارے رکھے جانے کی گنجائش ہے، اس میں ایسی مشینیں نصب ہیں، جو ایک گھنٹے میں 3 ہزار چپاتیاں بنا سکتی ہیں۔طویل عرصے میں مکمل کیے جانے والے اس جنگی جہاز میں 16 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی موجود ہے، اس کے علاوہ یہ ایندھن کے 250ٹینکرز اور2400کمپارٹمنٹس سے لیس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…