اسلام آباد(این این آئی)دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل ملازمین نے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کے عطیات دیے ہیں۔دوسری جانب گوگل جنوبی ایشیا ء کی نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 11 کروڑ روپے کے عطیات دیے جائیں گے۔اسٹیفنی ڈیوس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھتے دیکھا، ہم پاکستانیوں کے جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔اسٹیفنی ڈیوس نے کہاکہ گوگل کمپنی دیگر وسائل سے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے



















































