بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سیاست کو روک کر سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام حکومتوں اور سیاسی جماعتوں سے سیاست کو روک کر سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیاہے کہ وہ پاکستان کے عوام، کاروباری اداروں، سول سوسائٹی اور انسانی تنظیموں کو متحرک کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کریں،

اور سول اور فوجی انتظامیہ کو سیلاب زدگان کو بچانے، انکی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر ِ نو کے لیے مدد فراہم کریں۔صدر مملکت نے یہ باتیں ایوان صدر میں سینئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ، گوہر زاہد ملک، اویس رؤف، اور نواب کیفی سے ملاقات کے دوران کہیں۔ خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بارے میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم کا حصہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں میں سب سے بڑا حصہ دار ہونے کے ناطے متناسب طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز، تباہ شدہ مواصلاتی نظام، مکانات، املاک، مویشیوں اور کھڑی فصلوں کا لوگوں کو معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تباہی نے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا جبکہ 350 سے زائد بچوں سمیت 1,100 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 1,600 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے، 10 لاکھ سے زیادہ مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو ئے، گاؤں کے گاؤں اجڑ گئے، 735,000 سے زیادہ مویشی ہلاک ہو ئے، 20 لاکھ ایکڑ فصلیں زیرآب آئیں اور مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے ملک میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے، ایندھن اور توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف منتقل ہونے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے ڈیلے ایکشن اور بڑے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ملک گیر مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے یہ ان کی آئینی ذمہ داری نہیں کہ وہ موجودہ سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے کوئی کردار ادا کریں،

تاہم اگر تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہو جائیں تو وہ رضاکارانہ طور پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ملک کو درپیش اہم سوالات، جن میں اگلے انتخابات کی تاریخ، اتفاق رائے پر مبنی اقتصادی چارٹر اور اہم تقرریوں کو آگے بڑھانے کا طریقہ شامل ہے، پر ثالثی کر سکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسے تبصرے عظیم تر قومی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی تبصرہ، بیانیہ یا تجزیہ جس سے اداروں کے اندر یا پاکستان کے اداروں اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کا اندیشہ ہو، ہمارے قومی مفاد میں ہرگز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، صائب الرائے افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ اداروں پر گفتگو یا تبصرہ کرتے وقت آئین کے آرٹیکل 19 اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کی حدود میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 90 فیصد سوشل میڈیا عوام کو علم، معلومات، تعلیم اور تفریح فراہم کر رہا ہے جو کہ ایک صحت مند رجحان ہے۔ صدر نے کہا کہ کچھ افراد یا گروہ جو بعض سیاسی جماعتوں یا رہنما کے پیروکار ہیں وہ سیاسی جماعت یا رہنما کے علم یا رضامندی کے بغیر سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں اور بعض افراد یا اداروں کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز رجحانات شروع کرتے ہیں، لیکن ایسے رجحانات بغیر کسی ثبوت کیسیاسی جماعت یا شخصیت سے منسوب کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر تصدیق شدہ الزامات بھی موجودہ سیاسی تقسیم میں اضافہ کرتے ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات چیت کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام، دیگر ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، عدم جارحیت اور تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اس کے بدلے میں دوسرے ممالک سے بھی یہی رویہ اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے منفرد سٹریٹجک اور جیو اکنامک محل وقوع کی وجہ سے اسے علاقائی اور عالمی طاقتوں نے ہمیشہ اہم سمجھا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد، ملک کی خودمختاری اور پاکستانی عوام کے وقار کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان کی توثیق کی اور افغانستان میں امریکی انسداد ِ دہشت گردی ڈرون آپریشن میں پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ثبوت کی عدم موجودگی میں، جیسا کہ خود افغان وزیر نے اعتراف کیا، ایسے فرضی الزامات انتہائی افسوسناک ہیں۔ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…