پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پانی کے سیلاب سے بچنے والے مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب گئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) پانی کے سیلاب سے بچنے والوں کا مہنگائی کے سیلاب سے بچنا محال ہو گیا، مہنگائی 45 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی، پاکستان میں مہنگائی انچاس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عوام مہنگائی سے بے حال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بجلی پٹرول، دال، سبزیوں فروٹ ہر چیز کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ بنا دیے۔

ایک سال میں بجلی 123 فیصد مہنگی ہوئی، واضح رہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی مزید 1.31 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 45.50 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے مجموعی طور پر 51 بنیادی ضروری اشیا ء میں سے 31کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف تین اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں 51 روپے 52 پیسے مہنگا،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوا، ادال مونگ فی کلو 17 روپے 21 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 63 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے آلو 4 روپے 55 پیسے اور انڈے فی درجن 8 روپے 39 پیسے مہنگے ہوئے۔20 کلو آٹے کا تھیلے میں 18 روپے 33 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو 8 روپے 91 پیسے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگی ہونے والی اشیاء میں آلو،پیاز،ٹماٹر،انڈے، دال ماش، روٹی،تازہ دودھ، دہی،چینی، مٹن،دال چنا،سادہ روٹی،گڑچاول، ماچس،ایل پی جی، چاول، جلانے کی لکڑی، کیلے، لہسن اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں جبکہ سستی ہونیوالی تین اشیا ء میں ویجی ٹیبل گھی اور دال مسور شامل ہیں اور 17 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب ملک میں ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں تجارتی خسارہ 28.89فیصد بڑھا ہے۔وفاقی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 20.84فیصد اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں اضافہ 11.07 فیصدر ریکارڈ کیا گیا۔اگست میں تجارتی خسارہ 3 ارب 53 کروڑ ڈالرز رہا،

درآمدات کا حجم 6ارب 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جب کہ برآمدات 2 ارب 50 کروڑ، 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی، اگست کے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 17.03 فیصد کم ہوا اور رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 6 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔اسی طرح رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی، اگست میں برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ اور اسی مدت کے دوران درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…