منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن،

ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی اسٹون شامل ہیں۔اس کے علاوہ اوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم میں ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جوز بٹلر کی دستیابی آخری مرحلے میں متوقع ہے اور اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 میچز لاہور میں ہوں گے۔اس کے علاوہ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3 ٹریول ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…