منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید 3 فیصد تک کمی ہوئی ہے،

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.52 ڈالر کمی کے بعد 92.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ٹوئینٹی فور نیو ز کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.05 ڈالر کمی کے بعد 86.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دنیا کی بڑی معیشتیں اس وقت کساد بازاری کے خدشات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 89.55 اور برینٹ کروڈ آئل 95.64 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔ چین میں لاک ڈاؤن کے علاوہ تیل کی قمیتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکہ اور یورپ کے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ کی خبروں کو بھی قرار دیا جارہا ہے چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔ صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…